وسطی چین کے صوبہ ہوبے کے مشرقی علاقوں میں پیر کی شب شدید گرج چمک، تیز ہواؤں اور خراب موسمی حالات کے باعث کم از کم 11 افراد ہلاک اور ایک لاپتہ ہو گیا
چین کے وسطی صوبہ ہوبے میں شدید آندھی اور گرج چمک کے باعث 11 افراد ہلاک، ایک لاپتہ

مزید خبریں
ووہان۔7جولائی (اے پی پی):وسطی چین کے صوبہ ہوبے کے مشرقی علاقوں میں پیر کی شب شدید گرج چمک، تیز ہواؤں اور خراب موسمی حالات کے باعث کم از کم 11 افراد ہلاک اور ایک لاپتہ ہو گیا۔شنہوا کے مطابق صوبائی حکام نے بتایا کہ پیر کی شام 7 بجے سے رات 11 بجے کے درمیان ہوانگ شی، ہوانگ گانگ، ای ژو اور شیان ننگ شہروں میں شدید آندھی اور گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلیں۔ دو ٹاؤن شپ میں ہواؤں کی رفتار لیول 13 تک پہنچ گئی جبکہ بعض علاقوں میں بگولے بھی دیکھے گئے۔مقامی حکام کے مطابق شدید موسمی صورتحال کے نتیجے میں 22 عمارتیں مکمل طور پر منہدم ہو گئیں جبکہ مزید 4855 عمارتوں کو مختلف درجے کا نقصان پہنچا۔ اس دوران 331 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔صوبائی حکومت نے فوری طور پر ریسکیو اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں اور ممکنہ ثانوی آفات سے بچاؤ کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔








