سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ معافی، برداشت ، درگزر جیسے اوصاف مہذب معاشروں کی پہچان ہیں۔ انہوں نے مقامی تعلیمی ادارے میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اختلافات نفرت میں بدلنے کی بجائے باہمی احترام اور ، جذبہ معافی کو فروغ دے کر ہی ایک پرامن، مضبوط ترقی یافتہ معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے
معافی، برداشت ، درگزر جیسے اوصاف مہذب معاشروں کی پہچان ہیں،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 07 جولائی (اے پی پی):سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ معافی، برداشت ، درگزر جیسے اوصاف مہذب معاشروں کی پہچان ہیں۔ انہوں نے مقامی تعلیمی ادارے میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اختلافات نفرت میں بدلنے کی بجائے باہمی احترام اور ، جذبہ معافی کو فروغ دے کر ہی ایک پرامن، مضبوط ترقی یافتہ معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔معافی کا جذبہ معاشرتی ہم آہنگی قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام محبت، اخوت، رواداری عفو و درگزر کا درس دیتا ہے۔ حضور اکرمﷺ کی سیرتِ طیبہ ہمیں مخالفین کے ساتھ بھی حسنِ سلوک ، معافی کا عملی نمونہ پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل میں برداشت، مثبت سوچ ایک دوسرے کے احترام کے جذبات کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ معاشرے سے انتہاپسندی، نفرت اور عدم برداشت کا خاتمہ کیا جا سکے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ تعلیمی ادارے صرف علم کی فراہمی تک محدود نہیں بلکہ طلبہ کی کردار سازی، اخلاقی تربیت اور مثبت سماجی رویوں کے فروغ میں بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ ایسے سیمینار نوجوانوں میں امن، برداشت ،باہمی احترام کی اقدار کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔اس موقع پر شرکا نے معاشرے میں محبت، رواداری اور معافی کے کلچر کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔








