وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی مذمت

وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسزکے ساتھ کھڑی ہے

گلگت ۔7جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسزکے ساتھ کھڑی ہے۔منگل کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے زیارت میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔انجینئر امیر مقام نےشہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔