وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ پندرہ دنوں میں رجسٹرڈ عازمین کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے
پندرہ دنوں میں رجسٹرڈ عازمین کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کر گئی ، گزشتہ روز 12 ہزار 880 عازمین نے گھر بیٹھے حج رجسٹریشن مکمل کی، ترجمان وزارت مذہبی امور

مزید خبریں
اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ پندرہ دنوں میں رجسٹرڈ عازمین کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، گذشتہ روز 12 ہزار 880 عازمین نے گھر بیٹھے حج رجسٹریشن مکمل کی۔ منگل کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمر بٹ کے مطابق حج پورٹل یا موبائل ایپ’’پاک حج‘‘ کے ذریعے رجسٹریشن کا عمل نہایت آسانی سے ممکن ہے۔ یہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق ڈیجیٹل پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے کی جانب اہم قدم ہے۔ وزارت مذہبی امور نے اگلے مرحلے میں حج واجبات بھی آن لائن وصول کرنے کا عندیہ ظاہر کیا ہے۔ نیشنل آئی ٹی بورڈ کا تیار کردہ حج مینجمنٹ سسٹم عازمین حج اور وزارت کے درمیان رابطے کا آسان ذریعہ بن گیا ہے۔ ایک لاکھ 87 ہزار افراد نے سرکاری جبکہ 63 ہزار نے پرائیویٹ حج سکیم کا انتخاب کیا۔ رجسٹرڈ عازمین حج میں 3 ہزار پی ایچ ڈی، 45 ہزار ماسٹرز اور 60 ہزار پیچلرز تعلیم کے حامل ہیں۔ 33 تا 44 سال کے عازمین حج 76 ہزار کی تعداد کے ساتھ نمایاں ہیں ۔








