وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے کراچی میں رکن قومی اسمبلی میر اعجاز خان جکھرانی کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے صاحبزادے میر زاہد خان جکھرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیر جام کمال خان کی میر اعجاز خان جکھرانی کے صاحبزادے کے انتقال پر تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے کراچی میں رکن قومی اسمبلی میر اعجاز خان جکھرانی کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے صاحبزادے میر زاہد خان جکھرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ منگل کو جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ جام کمال خان نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جوان بیٹے کا بچھڑ جانا ایک انتہائی بڑا اور ناقابلِ تلافی صدمہ ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ میر اعجاز خان جکھرانی اور اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔میر زاہد خان جکھرانی 22 برس کی عمر میں کراچی کے ایک ہسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد انتقال کر گئے تھے۔








