آئین کی طرف آنے والے ہاتھ کاٹ دیں گے، ہم لڑنے جھگڑنے والے نہیں بلکہ آئین اور پارلیمنٹ کے تقدس کے محافظ ہیں پختونخواہ ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا ایبٹ آباد میں جلسہ سے خطاب ایبٹ آباد۔ 19 نومبر (اے پی پی) پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئین کی طرف آنے والے ہاتھ کو کچل دیں گے …
پختونخواہ ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا ایبٹ آباد میں جلسہ سے خطاب

مزید خبریں
آئین کی طرف آنے والے ہاتھ کاٹ دیں گے، ہم لڑنے جھگڑنے والے نہیں بلکہ آئین اور پارلیمنٹ کے تقدس کے محافظ ہیں
پختونخواہ ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا ایبٹ آباد میں جلسہ سے خطاب
ایبٹ آباد۔ 19 نومبر (اے پی پی) پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئین کی طرف آنے والے ہاتھ کو کچل دیں گے ، ہم لڑنے جھگڑنے والے نہیں بلکہ آئین، پارلیمنٹ اور عوام کے ووٹوں کے تقدس کے محافظ ہیں، بنگلہ دیش کی علیحدگی ہمارے لئے آج بھی سوالیہ نشان ہے، اب اس طرح کے سانحات نہیں ہونے دیں گے۔ وہ اتوار کو یہاں کالج گراﺅنڈ ایبٹ آباد میں جلسہ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں لیڈر ایجاد کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، لیڈر ایجاد سے نہیں عوامی طاقت سے اسمبلی میں آتا ہے، عوامی طاقت کے بغیر جو بھی حکمرانی ہو گی اس کے خلاف ہم اعلان بغاوت کریں گے، جوآئین کو نہیں مانتا ہم اسے نہیں مانیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئین اور پارلیمنٹ کے دفاع کےلئے عوام کے پاس آئے ہیں، عوام آئین اور پارلیمنٹ کی مضبوطی کےلئے اپنا کردار ادا کرے، ایبٹ آباد کا جم غفیر اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ عوام آئین اور پارلیمنٹ کے دفاع کےلئے کھڑے ہیں اور عوام آئین کی پامالی کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ محمد خان اچکزئی نے کہا کہ آئین پاکستان پر ہاتھ اٹھانے والوں کو کچل دیں گے، پختون پرامن قوم ہے مگر وطن کی مٹی کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، آئین پاکستان، پارلیمنٹ اور عوام کے ووٹ کا تقدس بحال کرنے کےلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔








