صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین میں تباہ کن سیلاب اور شدید بارشوں سے ہونے والے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کا چین میں تباہ کن سیلاب اور شدید بارشوں سے ہونے والے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین میں تباہ کن سیلاب اور شدید بارشوں سے ہونے والے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس ‘‘ پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ چین میں آنے والے تباہ کن سیلاب اور شدید بارشوں سے ہمارے چینی بھائیوں اور بہنوں کو پہنچنے والے نقصان پر گہرا دکھ اور افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار اور اس مشکل وقت میں چین کے عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہوں۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہماری آہنی دوستی ہمیشہ مضبوط اور قائم رہے گی۔








