ایس پی فقیرآباد ڈویژن کا تھانہ پہاڑی پورہ وچوکی قاضی کلے کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

ایس پی فقیرآباد ڈویژن علی حمزہ بٹ نے تھانہ پہاڑی پورہ اور چوکی قاضی کلے کا دورہ کیا اور ریکارڈ، سی سی ٹی وی، حوالات، مال خانہ، سرکاری اسلحہ، ایمونیشن،رہائشی بیرکوں اور مجموعی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

پشاور۔ 08 جولائی (اے پی پی):ایس پی فقیرآباد ڈویژن علی حمزہ بٹ نے تھانہ پہاڑی پورہ اور چوکی قاضی کلے کا دورہ کیا اور ریکارڈ، سی سی ٹی وی، حوالات، مال خانہ، سرکاری اسلحہ، ایمونیشن،رہائشی بیرکوں اور مجموعی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔ترجمان کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق انہوں نے پولیس اہلکاروں سے ڈیوٹی کے حوالے سے بریفنگ لی اور دستیاب وسائل کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نےپولیس اہلکاروں کو عوام سے خوش اخلاقی، بروقت قانونی معاونت اور مشکوک افراد و سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کو مزید فروغ دیا جا سکے۔