فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کارپوریٹ کرائم سرکل نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے معروف رجسٹرڈ کمپنیوں کی بھاری تعداد میں جعلی مصنوعات (پروڈکٹس) بھی برآمد کی گئی ہیں
کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

مزید خبریں
اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کارپوریٹ کرائم سرکل نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے معروف رجسٹرڈ کمپنیوں کی بھاری تعداد میں جعلی مصنوعات (پروڈکٹس) بھی برآمد کی گئی ہیں۔ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ کارپوریٹ کرائم سرکل نے خفیہ اطلاعات پر کامیاب چھاپہ مار کارروائیاں کیں۔ ان کارروائیوں کے دوران کاپی رائٹ ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی کرنے والے تین اہم ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ہونے والے ملزمان شاہد رشید، محمد اختر اور وحید عاصم شامل ہیں ۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان طویل عرصے سے معروف اور رجسٹرڈ کمپنیوں کے نام اور برانڈز کا ناجائز استعمال کر رہے تھے اور مارکیٹ میں ان کی جعلی مصنوعات فروخت کرنے کے دھندے میں ملوث تھے۔ چھاپے کے دوران ملزمان کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں یہ جعلی پروڈکٹس برآمد کر کے قبضے میں لے لی گئی ہیں۔ترجمان ایف آئی اے کا مؤقف ہے کہ مفتوحہ برانڈز کی ساکھ کو نقصان پہنچانے اور شہریوں کو دھوکہ دہی سے جعلی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ملزمان کے خلاف کاپی رائٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے انہیں باقاعدہ گرفتار کر لیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ اس نیٹ ورک میں شامل دیگر عناصر کو بھی بے نقاب کیا جا سکے۔








