وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور کروشیا کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری، انفارمیشن ٹیکنالوجی،زراعت، سیاحت اور ہنرمند افرادی قوت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی پاکستان کی خواہش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات باہمی احترام، خیرسگالی اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں۔
پاکستان اور کروشیا کے درمیان دوستانہ تعلقات باہمی احترام، خیرسگالی اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں،وزیراعظم شہباز شریف کی کروشیا کے وزیر برائے خارجہ و یورپی امور سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور کروشیا کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری، انفارمیشن ٹیکنالوجی،زراعت، سیاحت اور ہنرمند افرادی قوت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی پاکستان کی خواہش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات باہمی احترام، خیرسگالی اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمہوریہ کروشیا کے وزیر برائے خارجہ و یورپی امورڈاکٹر گورڈن گرلیچ ریڈمین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے وزیراعظم ہائوس میں ان سے ملاقات کی ۔ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ بھی موجود تھیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور کروشیا کے درمیان دوستانہ تعلقات باہمی احترام، خیرسگالی اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں۔ وزیراعظم نے تجارت و سرمایہ کاری، انفارمیشن ٹیکنالوجی، روابط، زراعت، سیاحت اور ہنرمند افرادی قوت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے کروشیا کے صدر زوران میلانوویچ اور وزیراعظم آندرے پلینکوویچ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے سرکاری دورے کی پُرخلوص دعوت دی۔
کروشیا کے وزیر خارجہ نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کا دورہ ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ انہوں نے علاقائی امن کی کوششوں میں پاکستان اور اس کی قیادت کے نمایاں کردار کو سراہا اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں پاکستان اور کروشیا کے تعلقات کو مزید وسعت دینے کی اپنی حکومت کی خواہش کا اظہار کیا








