وزیراعظم شہباز شریف کا مالی سال 26-2025میں 25-2024سے زیادہ ترسیلات زر بھیجنے پر سمندر پار مقیم پاکستانیوں سے اظہار تشکر

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مالی سال 26-2025میں 25-2024سے زیادہ ترسیلات زر بھیجنے پر سمندر پار مقیم پاکستانیوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترسیلات زر میں 8.6 فیصد اضافہ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔

اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مالی سال 26-2025میں 25-2024سے زیادہ ترسیلات زر بھیجنے پر سمندر پار مقیم پاکستانیوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترسیلات زر میں 8.6 فیصد اضافہ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے مالی سال 26-2025میں مالی سال 25-2024کے مقابلے میں زیادہ ترسیلات زر بھیجنے پر سمندر پار مقیم پاکستانیوں سے اظہار تشکر کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مالی سال 26-2025میں محب وطن سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے 41.6 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں جن پر ان کے مشکور ہیں،ترسیلات زر میں 8.6 فیصد اضافہ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے،سمندر پار مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی بہبود کیلئے اقدامات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

مزید خبریں