کراچی ۔ 20 نومبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 527.47 پوائنٹس کی کمی سے 40316.93 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 83 ارب 33 کروڑ 68 لاکھ 42 ہزار 948 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ خرید و فروخت میں بھی 2 کروڑ 15 لاکھ 11 ہزار 30 حصص کی مندی رہی۔ اسی طرح تجارتی حجم …
پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، انڈیکس 527.47 پوائنٹس کی کمی سے 40316.93 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔ 20 نومبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 527.47 پوائنٹس کی کمی سے 40316.93 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 83 ارب 33 کروڑ 68 لاکھ 42 ہزار 948 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ خرید و فروخت میں بھی 2 کروڑ 15 لاکھ 11 ہزار 30 حصص کی مندی رہی۔ اسی طرح تجارتی حجم میں 1 ارب 14 کروڑ 71 لاکھ 51 ہزار 28 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 527.47 پوائنٹس کی کمی سے 40316.93 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 256.66 پوائنٹس کی مندی سے 20405.85 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 291.38 پوائنٹس کی کمی رونماءہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 1008.29 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 111 پوائنٹس کی کمی سے 14690 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 164.07 پوائنٹس کی مندی سے 19298 پوائنٹس پر بند ہوا۔








