وفاقی آئینی عدالت کے افسران اور ملازمین کے لیے گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری

چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت نے عدالت کے افسران اور ملازمین کے لیے موسم گرما کی چھٹیوں کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت ملازمین کو تین، تین ہفتوں پر مشتمل دو الگ الگ مرحلوں میں چھٹیاں دی جائیں گی جبکہ عدالتی امور کی بلاتعطل انجام دہی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت نے عدالت کے افسران اور ملازمین کے لیے موسم گرما کی چھٹیوں کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت ملازمین کو تین، تین ہفتوں پر مشتمل دو الگ الگ مرحلوں میں چھٹیاں دی جائیں گی جبکہ عدالتی امور کی بلاتعطل انجام دہی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔جاری کردہ شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے میں افسران اور ملازمین 13 جولائی سے 2 اگست 2026ء تک موسم گرما کی چھٹیاں منائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں 4 اگست سے 24 اگست 2026ء تک چھٹیاں دی جائیں گی۔

حکم نامے میں تمام شعبہ جات کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چھٹیوں کے دوران بھی عدالت کے انتظامی اور عدالتی امور کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ضروری انتظامات یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی نوعیت کا سرکاری کام متاثر نہ ہو۔مزید ہدایت کی گئی ہے کہ تمام افسران اور ملازمین چھٹیوں پر روانہ ہونے سے قبل اپنی زیر التواء فائلیں، مقدمات سے متعلق دفتری کارروائیاں اور دیگر اہم سرکاری امور مکمل کریں تاکہ عدالتی نظام کی کارکردگی متاثر نہ ہو۔حکم نامے کے مطابق گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران تمام افسران اور ملازمین اپنے رجسٹرڈ موبائل فون نمبرز ہر وقت فعال رکھیں گے تاکہ ضرورت پڑنے پر ان سے فوری رابطہ کیا جا سکے۔

 

مزید خبریں