گوجرانوالہ ،ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کی ڈائریکٹر انفارمیشن سے ملاقات، اضافی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد

"ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر چوہدری محمد شہزاد اور اسسٹنٹ راشد منیر بھٹی نے ڈائریکٹر انفارمیشن گوجرانوالہ ڈویژن منور حسین کو اضافی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔”

گوجرانوالہ۔ 09 جولائی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر چوہدری محمد شہزاد اور اسسٹنٹ راشد منیر بھٹی نے ڈائریکٹر انفارمیشن گوجرانوالہ ڈویژن منور حسین سے ملاقات کی اور انہیں اضافی ذمہ داری سنبھالنے پر گلدستہ پیش کرتے ہوئے دلی مبارکباد دی۔

اس موقع پر چوہدری محمد شہزاد نے منور حسین کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دیانت داری اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی نئی ذمہ داری بھی اسی محنت، لگن اور ذمہ داری سے نبھائیں گے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ منور حسین کی قیادت میں محکمہ تعلقات عامہ کی کارکردگی مزید مؤثر اور فعال ہوگی۔منور حسین نے چوہدری محمد شہزاد اور راشد منیر بھٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت پنجاب کی پالیسیوں اور عوامی فلاح کے اقدامات کو بروقت اور مؤثر انداز میں عوام تک پہنچانے کے لیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لا ئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کے درمیان باہمی تعاون اور ہم آہنگی بہتر طرز حکمرانی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پیشہ ورانہ تعاون اور عوامی آگاہی کے فروغ سے متعلق مختلف امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا

مزید خبریں