وفاقی حکومت نے رئیسہ عادل کو پی آئی او اور مبشر حسن کو ڈائریکٹر جنرل ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا
وفاقی حکومت نے رئیسہ عادل کو پی آئی او اور مبشر حسن کو ڈائریکٹر جنرل ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):وفاقی حکومت نے انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20 کے افسران رئیسہ عادل کو پرنسپل انفارمیشن آفیسر جبکہ مبشر حسن کو ڈائریکٹر جنرل ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے عہدوں پر تعینات کر دیا۔ وزارت اطلاعات و نشریات حکومت پاکستان کی جانب سے جمعرات کو جاری نوٹیفیکیشنزکے مطابق رئیسہ عادل ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ جبکہ انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20 کے افسر مبشر حسن ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل/پرنسپل انفارمیشن آفیسر کے عہدے پر تعینات تھے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق دونوں افسران کی نئی تعیناتیاں فوری طور پر تاحکم ثانی نافذ العمل ہوں گی۔








