پنجاب بھرمیں 1269ٹریفک حادثات میں 17افراد جاں بحق1482زخمی

پنجاب بھرمیں 1269ٹریفک حادثات میں 17افراد جاں بحق1482زخمی ہوئے ، ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1269ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 670افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

لاہور۔9جولائی (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1269ٹریفک حادثات میں 17افراد جاں بحق1482زخمی ہوئے ، ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1269ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 670افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

اعدادو شمار کے مطابق227ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جس میں صوبائی دارالحکومت269متاثرین کے ساتھ پہلے، ملتان 91متاثرین کے ساتھ دوسر ے جبکہ فیصل آباد96متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔

 

مزید خبریں