فیسکو نے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

فیسکو نے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

فیصل آباد ۔ 09 جولائی (اے پی پی):فیسکو نے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان فیسکو سعید رضا کے مطابق برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشن پر ضروری مرمت کے کام کے باعث13جولائی کو صبح سات سے دوپہر بارہ بجے تک 132کے وی خانوآنہ گرڈسٹیشن کے نیوخانوآنہ، ٹی اینڈ این پاکستان فیڈر132کے وی یونیورسٹی گرڈسٹیشن کے سٹی فیڈرصبح ساڑھے سات سے دن گیارہ بجے تک132کے وی سمندری گرڈسٹیشن کے سمندری سٹی،

سلونی جھال، سائیں وزیر علی، گڑھ روڈ فیڈر14جولائی کو صبح سات سے دوپہر بارہ بجے تک 132کے وی چینوٹ روڈ گرڈسٹیشن کے رام دیوالی فیڈر132کے وی انڈسٹریل اسٹیٹ گرڈسٹیشن کے بہادرے والا فیڈر132کے وی کمال پور گرڈسٹیشن کے جیون شاہ، عبداللہ فائبرز، طیب ٹیکسٹائل مل، الرحمان، سرفراز ٹیکسٹائل، طاہر رفیق ٹیکسٹائل، آریان ٹیکسٹائل،

کشمیر ووڈ، احمد انٹرپرائزز، المرتضی فیڈرصبح آٹھ سے دن گیارہ بجے تک 132کے وی گڑھ فتح شاہ گرڈسٹیشن کے گھائی، کوٹ فاضل فیڈرصبح سات سے دن دس بجے تک 132کے وی ایف ڈی اے سٹی ون گرڈسٹیشن کے ایف ڈی اے سٹی 10،ایف ڈی اے سٹی11،ایف ڈی اے سٹی 12،ایف ڈی اے 04 فیڈرسے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔

مزید خبریں