چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سیالکوٹ کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈسکہ کا دورہ

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سیالکوٹ ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے رکن قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار کے ہمراہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈسکہ کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا

سیالکوٹ۔ 09 جولائی (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سیالکوٹ ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے رکن قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار کے ہمراہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈسکہ کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال میں عملے کی حاضری، میڈیسن سٹور، ڈسپنسری، ای پی آئی روم، لیبارٹری، ایمرجنسی، خواتین و اطفال وارڈز، او پی ڈی اور زیر تعمیر ٹراما سینٹر کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر ضروری ادویات، ویکسین، طبی آلات اور دیگر سہولیات کی دستیابی، صفائی ستھرائی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات کو مجموعی طور پر تسلی بخش قرار دیا گیا۔ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو معیاری، بروقت اور بلا تعطل طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو بہترین طبی خدمات کی فراہمی کے لیے صحت کے شعبے میں مؤثر اقدامات کر رہی ہے اور ہسپتالوں کی کارکردگی کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔

 

مزید خبریں