سرکاری ملکیتی اداروں سے متعلق کابینہ کمیٹی نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے بورڈ میں خالی آسامی پر آزاد ڈائریکٹر کی تقرری کی منظوری دیدی

سرکاری ملکیتی اداروں سے متعلق کابینہ کی کمیٹی نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے بورڈ میں خالی آسامی پر آزاد ڈائریکٹر کی تقرری سے متعلق سمری کی منظوری دیدی۔کمیٹی کااجلاس جمعرات کویہاں وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت منعقدہوا۔اجلاس میں پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) اور سیندک میٹلز لمیٹڈ (ایس ایم ایل)کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل سے متعلق …

اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):سرکاری ملکیتی اداروں سے متعلق کابینہ کی کمیٹی نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے بورڈ میں خالی آسامی پر آزاد ڈائریکٹر کی تقرری سے متعلق سمری کی منظوری دیدی۔کمیٹی کااجلاس جمعرات کویہاں وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت منعقدہوا۔اجلاس میں پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) اور سیندک میٹلز لمیٹڈ (ایس ایم ایل)کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل سے متعلق دو سمریوں پر غور کیا گیا۔

تفصیلی مشاورت کے بعد کمیٹی نے اس امر پر زور دیا کہ تمام سرکاری ملکیتی اداروں کے بورڈز کی تشکیل اچھی طرزِ حکمرانی کے اصولوں اور اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز اونرشپ اینڈ مینجمنٹ ایکٹ اور متعلقہ پالیسی کی دفعات کے عین مطابق ہونی چاہئے۔ اس ضمن میں اس اصول پر بھی سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے کہ ہر بورڈ میں متعلقہ سپانسرنگ وزارت یا ڈویژن کی نمائندگی صرف ایک بلحاظ عہد ڈائریکٹر تک محدود رہے۔ اجلاس میں پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیش کی گئی ایک اور سمری پر بھی غور کیا گیا جس میں توانائی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے بعض سرکاری اداروں کو بین الاقوامی مالیاتی رپورٹنگ معیارات آئی ایف آرایس14اور آئی ایف آرایس 9 کے اطلاق سے استثنیٰ دینے کی درخواست کی گئی تھی۔

کمیٹی نے اس تجویز پر فیصلہ موخر کرتے ہوئے پٹرولیم ڈویژن، وزارتِ خزانہ اور وزارتِ قانون و انصاف کے ساتھ مزید مشاورت کے بعد نظرِثانی شدہ تجویز دوبارہ کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کی۔کمیٹی نے وزارتِ بحری امور کی جانب سے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے بورڈ میں خالی آسامی پر ایک آزاد ڈائریکٹر کی تقرری سے متعلق سمری کی منظوری بھی دیدی۔اجلاس میں وزارتِ صنعت و پیداوار کی جانب سے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی سمیڈاکی درجہ بندی سے متعلق سمری پر بھی غور کیا گیا۔

کمیٹی نے قانونی اور غیر تجارتی نوعیت کے پیشِ نظرسمیڈاکو سرکاری ملکیتی اداروں کی فہرست سے خارج کرنے کی منظوری بھی دیدی۔اجلاس میں وفاقی وزیرِ بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی جبکہ متعلقہ وزارتوں، ڈویژنز اور ریگولیٹری اداروں کے وفاقی سیکرٹریز اور سینئر حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

مزید خبریں