"نیشنل ایکشن پلان پر مؤثر عملدرآمد، دہشت گردی کے خاتمے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان مربوط تعاون ناگزیر ہے۔”
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
کوئٹہ۔9جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو یہاں منعقد ہوا ۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان شریک ہوئے ۔ اجلاس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے بھی شرکت کی ۔








