"بجلی چوری قومی نقصان ہے، اس کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔”
فیسکو ٹاسک فورس ٹیموں کا بجلی چوروں کے خلاف ایکشن 23 بجلی چور گرفتار

مزید خبریں
سرگودھا ۔ 09 جولائی (اے پی پی):فیسکو ٹاسک فورس ٹیموں کا بجلی چوروں کے خلاف ایکشن 23 بجلی چور گرفتارکر لیے گئے۔ سپریٹینڈنگ انجنیئر فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) سرگودھا ریجن ابرار احمد خان کی ہدایت پر فیسکو ٹاسک فورس ٹیموں نے جمعرات کے روز سرگودھا شہر کے مختلف علاقوں سے بجلی چوری کرنے والے 23 افراد کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان فیسکو ٹاسک فورس کے مطابق ٹیموں نے سرگودھا شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں اور بجلی چوری کرنے والے 23 افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑا۔ گرفتار بجلی چوروں میں کاشف، کلیم، عمر، تجمل، فرحت، فرقان، فہیم، نبیل، نعمان، علی، کامران، سجاد، وحید اللہ، شفیع کلیار، عبداللہ، ولی محمد ، اویس، یاسر، خرم ، فیصل ، بلال ، حمزہ اور نبیل شامل ہیں ۔ انچارج فیسکو ٹاسک فورس نے پکڑے جانے والے ملزمان کے خلاف بجلی چوری ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کروا دیئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔








