پاکستان اور چین کے درمیان باہمی اعتماد، احترام اور دیرینہ دوستی پر مبنی تاریخی تعلقات ہیں، فیصل کریم کنڈی
پاکستان اور چین کے درمیان باہمی اعتماد، احترام اور دیرینہ دوستی پر مبنی تاریخی تعلقات ہیں، فیصل کریم کنڈی

مزید خبریں
اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان باہمی اعتماد، احترام اور دیرینہ دوستی پر مبنی تاریخی تعلقات ہیں، یہ رشتہ صرف دو حکومتوں تک محدود نہیں بلکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان مضبوط اعتماد اور اخوت کا مظہر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کے 105 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر نے کہا کہ ہر قوم اپنے مستقبل اور ترقی کے لیے اپنے راستے کا انتخاب کرتی ہے، چین کی قوم نے ترقی، استحکام اور معاشی خوشحالی کا راستہ اختیار کرکے دنیا کے سامنے ایک قابل تقلید مثال قائم کی ہے۔
گورنر نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں تعاون کا عمل مسلسل فروغ پا رہا ہے جو دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اس مشاورتی سیمینار سے چین کی غیر معمولی معاشی ترقی اور کامیاب ترقیاتی سفر سے سیکھنے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان بھی پائیدار ترقی، معاشی استحکام اور عوامی خوشحالی کے اہداف حاصل کر سکے۔ پاکستان اور چین کی دوستی ہر آزمائش میں مضبوط ثابت ہوئی ہے اور یہ دوستی آنے والے وقت میں بھی مزید مستحکم ہوگی۔








