سلوینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا چھٹامرحلہ جیت لیا

سلوینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ جیت لیا۔

پیرس۔10جولائی (اے پی پی):سلوینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ جیت لیا۔ دفاعی چیمپئن تڈیج پوگاآر نے ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ ریس کے چھٹے مرحلے میں شاندار فتح حاصل کر کے ریکارڈ پانچویں بار ٹائٹل جیتنے کی جانب بڑا قدم بڑھا دیا ہے اور ریس کے لیڈر کی یلو جرسی پر دوبارہ قبضہ حاصل کر لیا ہے۔بی بی سی کے مطابق سپین کےشہر بارسلونا سے ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کے 113 ویں ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہے، جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 23ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کےچھٹے مرحلے میں سائیکل سواروں نے فرانس میں پو سے گاوارنی گیڈر تک کا 186.2کلو میٹر فاصلہ طے کرنا تھا۔

ٹیم یواے ای ایمرٹس ایکس آر جی کے 27 سالہ سلوینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 186.2 کلومیٹر کا فاصلہ 4 گھنٹے 32منٹ اور 7 سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ڈنمارک کے 29 سالہ سائیکل سوار جوناس ونگگارڈنے دوسری جبکہ 22 سالہ میکسیکو کے سائیکل سوار آئزک ڈیل ٹورو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ٹیم یواے ای ایمرٹس ایکس آر جی کے 27 سالہ سلوینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے اس فتح کے ساتھ ہی دوبارہ یلو جرسی پر قبضہ حاصل کرلیا ہے۔

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 3320.7کلو میٹر کا سفر طے کریں گے ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں 23 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 24 روز جاری رہنے کے بعد 26 جولائی کو اختتام پذیر ہوگی۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں ٹیم یواے ای ایمرٹس ایکس آر جی کے 27 سالہ سلوینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہیں ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن پہلی مرتبہ 1903میں ہوا جو فرانسیسی سائیکل سوار مورس فرانسس گارین نے جیتا تھا۔