مردان کے علاقہ ہاتھیان میں چار سالہ بچے کی نعش ریسکیو 1122مردان کی امدادی ٹیم نے سرچ آپریشن کےدوران نہرسے برآمد کرلی۔
مردان،چار سالہ بچے کی نعش نہر سے برآمد

مزید خبریں
پشاور۔ 10 جولائی (اے پی پی):مردان کے علاقہ ہاتھیان میں چار سالہ بچے کی نعش ریسکیو 1122مردان کی امدادی ٹیم نے سرچ آپریشن کےدوران نہرسے برآمد کرلی۔ ترجمان ریسکیو1122مردان کے مطابق چارسالہ عادل گھر سے نکل کر لاپتہ ہو گیا تھا، جس پر نہر میں ڈوبنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم نے سرچ آپریشن شروع کیا، جو رات گئے تک جاری رہا، لیکن بچے کی نعش نہیں ملی ۔ آج (جمعہ) کوریسکیوغوطہ خور ٹیم نے دوبارہ سرچ آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے عمر آباد کے مقام پر بچے کی نعش نہر سے برآمد کر لی۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں نے بچے کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔








