نوشہرہ ورکاں، نوشہرہ ورکاں اور گردو نواح میں چور اور راہزن ایک ساتھ سر گرم ،عوام پریشان

نوشہرہ ورکاں اور گردو نواح میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ۔موضع ٹھٹھہ مانک میں نامعلوم چور زرعی رقبے سے آبپاشی کے لیے نصب بجلی کی موٹر اور تار چوری کرکے فرار ہوگئے۔

نوشہرہ ورکاں ۔ 10 جولائی (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں اور گردو نواح میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ۔موضع ٹھٹھہ مانک میں نامعلوم چور زرعی رقبے سے آبپاشی کے لیے نصب بجلی کی موٹر اور تار چوری کرکے فرار ہوگئے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق چوری شدہ سامان کی مالیت تقریباً ایک لاکھ 20 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔ عبدالمنان نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ نامعلوم ملزمان رات کی تاریکی میں اس کے زرعی رقبے میں داخل ہوئے اور موٹر والے کمرے سے بجلی کی موٹر اور تار چوری کرکے لے گئے۔ جس نے اپنی سطح پر تلاش کی، تاہم کوئی سراغ نہ ملنے پر مقامی پولیس نے عبدالمنان کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔