اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران ٹیکسٹائل شعبہ کی برآمدات میں 7.72 فیصد اضافہ ہوا۔ پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر 2017ءکے دوران ٹیکسٹائل شعبہ کی برآمدات 4 ارب 39 کروڑ ڈالر رہیں جو کہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 4 ارب 7 کروڑ 50 …
ٹیکسٹائل شعبہ کی برآمدات میں 7.72 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران ٹیکسٹائل شعبہ کی برآمدات میں 7.72 فیصد اضافہ ہوا۔ پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر 2017ءکے دوران ٹیکسٹائل شعبہ کی برآمدات 4 ارب 39 کروڑ ڈالر رہیں جو کہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 4 ارب 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھیں۔ کارٹن یارن، نیٹ ویئر، سلے سلائے کپڑوں کی برآمدات میں بالترتیب 5.4 فیصد، 10.62 فیصد اور 5.42 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔








