بھارتی کمپنیوں کی امریکا میں بھی ویزہ جعلسازی کا بڑا سکینڈل سامنے آگیا،دنیا بھرمیں بھارتی کمپنیوں کے مالی اورسائبر فراڈ کا دھندہ زور پکڑ گیا ہے اور اس کے یکے بعد دیگرے سکینڈل سامنے آنے لگے ہیں
بھارتی کمپنیوں کی امریکا میں بھی ویزہ جعلسازی کا بڑاسکینڈل سامنے آگیا

مزید خبریں
نئی دہلی ۔10جولائی (اے پی پی):بھارتی کمپنیوں کی امریکا میں بھی ویزہ جعلسازی کا بڑا سکینڈل سامنے آگیا،دنیا بھرمیں بھارتی کمپنیوں کے مالی اور سائبر فراڈ کا دھندہ زور پکڑ گیا ہے اور اس کے یکے بعد دیگرے سکینڈل سامنے آنے لگے ہیں ۔بھارتی جریدہ’’دی انڈین ایکسپریس ‘‘کے مطا بق امریکا میں ایچ ون بی اور پرم ویزاپروگرامزمیں مبینہ فراڈ کی بڑی تحقیقات شروع ہوگئیں۔رپورٹ کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ تحقیقات کے دائرے میں شامل کمپنیوں میں بھارتی آئی ٹی کمپنی کوگنیزنٹ کا نام بھی شامل ہے، یہ تحقیقات امریکی نائب صدرجے ڈی وینس کی سربراہی میں قائم ٹاسک فورس کررہی ہے، جعلی ویزا درخواستوں سے غیر ملکی کارکنوں کے استحصال اور امریکی کارکنوں کو نقصان پہنچانے والی سکیموں کا انکشاف ہوا ہے۔ امریکی محکمہ محنت کےانسپکٹرجنرل انتھونی ڈی ایسپوزیتوکے مطابق سکینڈل میں ملوث کمپنیوں کو سمن جاری کرکےکئی معاملات کی چھان بین کی جارہی ہے، تحقیقات کے دائرے میں شامل کمپنیوں میں بھارتی آئی ٹی کمپنی کوگنیزنٹ کا نام بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ امریکا میں ویزا فراڈ کے سکینڈل نےعالمی سطح پربھارت کے جھوٹ، مالی بدعنوانی اور سائبر جرائم کے منظم دھندے کو بے نقاب کر دیا ہے۔ ایچ ون بی ویزہ فراڈ میں بھارتی کمپنیوں کے ملوث ہونے پرمودی حکومت کو امریکا میں بھی شرمندگی کاسامنا ہے۔








