صدرالخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کا جعفرآباد کا دورہ ،الخدمت واٹر فلٹریشن پلانٹ کا جائزہ لیا

الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے صدر عبدالمجید سربازی نے جعفرآباد کا دورہ کرکے الخدمت واٹر فلٹریشن پلانٹ کا جائزہ لیا۔

کوئٹہ۔ 10 جولائی (اے پی پی):الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے صدر عبدالمجید سربازی نے جعفرآباد کا دورہ کرکے الخدمت واٹر فلٹریشن پلانٹ کا جائزہ لیا۔ترجمان الخدمت فائونڈیشن کے بیان کے مطابق دورے کے دوران واٹر فلٹریشن پلانٹ کی کارکردگی، آپریشنل نظام اور عوام کو صاف، محفوظ اور پینے کےمعیاری پانی کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر منصوبے کی فعالیت اور عوامی خدمت کے معیار کو مزید بہتر بنانے سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے صدر عبدالمجید سربازی نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان صوبے بھر میں پائیدار واٹر سپلائی منصوبوں کے ذریعے مستحق اور پسماندہ آبادیوں کو صاف پانی کی فراہمی کے مشن پر عمل پیرا ہے۔

مزید خبریں