وفاقی وزیر امور کشمیر کا کوآرڈینیٹر برائے کشمیر امور سردار طارق کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے اسلام آباد میں اپنے کوآرڈینیٹر برائے کشمیر امور اور چیئرمین رابطہ بورڈ پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر سردار طارق کی ہمشیرہ کے انتقال تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی

اسلام آباد۔10جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے اسلام آباد میں اپنے کوآرڈینیٹر برائے کشمیر امور اور چیئرمین رابطہ بورڈ پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر سردار طارق کی ہمشیرہ کے انتقال تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ وزارت امور کشمیرسے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے بلند درجات کی دعا کی ۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ آزاد کشمیر کے صدر یاسر منشا بھی موجود تھے۔

مزید خبریں