وزیراعلیٰ نے خیبر پختونخوا اوپن وائی فائی منصوبے کا افتتاح کر دیا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے’’خیبر پختونخوا اوپن وائی فائی‘‘ منصوبے کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ تر جمان وزیر اعلیٰ ہائوس پشاورکے مطابق ابتدائی مرحلے میں پشاور میں سرکاری ہسپتالوں اور پبلک ٹرانسپورٹ مقامات پر مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کی جائے گی

پشاور۔ 10 جولائی (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے’’خیبر پختونخوا اوپن وائی فائی‘‘ منصوبے کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ تر جمان وزیر اعلیٰ ہائوس پشاورکے مطابق ابتدائی مرحلے میں پشاور میں سرکاری ہسپتالوں اور پبلک ٹرانسپورٹ مقامات پر مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے خیبرپختونخوا کی تمام سرکاری جامعات اور کالجوں میں بھی مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پشاور کے تمام اہم سرکاری مقامات پر مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں ایبٹ آباد، مردان، سوات، کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان سمیت تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز تک منصوبے کو توسیع دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا تقریباً 70 سے 80 فیصد ڈیجیٹل گورننس کی جانب پیش رفت کر چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت تمام سرکاری خدمات کو مرحلہ وار پیپر لیس بنا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل سہولیات ہر شہری تک پہنچائیں گے۔ انٹرنیٹ نوجوانوں کے لیے روزگار اور کاروبار کے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار اور معاشی مواقع فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں نوجوان ای کامرس کی طرف جا رہے ہیں اور یہ خوش آئند رجحان ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت عوام کے ووٹ سے قائم ہوئی ہے، عوامی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ مالی سال27۔2026 خیبرپختونخوا میں امن، ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہوگا۔

مزید خبریں