سابق قومی کپتان شاہد آفریدی خیبرپختونخوا چیمپئنز لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

سابق قومی کپتان شاہد آفریدی خیبرپختونخوا چیمپئنز لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر ہو گئے ۔اس سلسلہ میں لیگ کی گرینڈ لانچنگ 18 جولائی کو پشاور میں ہوگی جس میں سابق کرکٹرز کے ساتھ ساتھ حکومتی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔

لاہور۔10جولائی (اے پی پی):سابق قومی کپتان شاہد آفریدی خیبرپختونخوا چیمپئنز لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر ہو گئے ۔اس سلسلہ میں لیگ کی گرینڈ لانچنگ 18 جولائی کو پشاور میں ہوگی جس میں سابق کرکٹرز کے ساتھ ساتھ حکومتی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ تقریب کے دوران خیبرپختونخوا چیمپئنز لیگ کے شیڈول کا باضابطہ اعلان بھی کیا جائے گا۔لیگ کے پہلے ایڈیشن میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔

اس موقع پر شاہد آفریدی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کی اپنی کرکٹ لیگ کا آغازخوش آئند اقدام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام متعلقہ افراد مل کر اس لیگ کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔