گوجرانوالہ،پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سیوریج و نکاسی آب منصوبوں پر کام تیزی سے جاری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن "سوہنا پنجاب” کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور منصوبوں کی رفتار و معیار کا معائنہ کیا۔

 گوجرانوالہ۔ 10 جولائی (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن "سوہنا پنجاب” اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (PDP) کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

انہوں نے پکا فتو منڈ روڈ، جناح روڈ اور ماڈل مارکیٹ سیٹلائٹ ٹاؤن میں جاری سیوریج، نکاسی آب اور تعمیراتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔دورے کے موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا احد ڈوگر، واسا کے متعلقہ افسران اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ حکام نے ڈپٹی کمشنر کو منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا، جبکہ ڈپٹی کمشنر نے معیار، رفتار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری سیوریج و ڈرینیج سکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے واسا حکام کو ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ مدت کے اندر اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے ترقیاتی کاموں میں سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سیوریج منصوبوں کی تکمیل کے فوراً بعد کھودی گئی سڑکوں، گلیوں اور راستوں کی بحالی یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ٹریفک کی روانی برقرار رہے۔