انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے ہاکی ورلڈ کپ سے قبل "ہاکی اسکورز لائیو” کے نام سے نیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم متعارف کرا دیا ہے جہاں دنیا بھر میں ہونے والے ہاکی مقابلوں کے لائیو اسکورز، کھلاڑیوں کے اعداد و شمار، پوائنٹس ٹیبل، شیڈول اور دیگر معلومات ایک ہی جگہ دستیاب ہوں گی۔
ایف آئی ایچ نے "ہاکی اسکورز لائیو” کے نام سے نیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم متعارف کرا دیا

مزید خبریں
لاہور۔10جولائی (اے پی پی):انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے ہاکی ورلڈ کپ سے قبل "ہاکی اسکورز لائیو” کے نام سے نیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم متعارف کرا دیا ہے جہاں دنیا بھر میں ہونے والے ہاکی مقابلوں کے لائیو اسکورز، کھلاڑیوں کے اعداد و شمار، پوائنٹس ٹیبل، شیڈول اور دیگر معلومات ایک ہی جگہ دستیاب ہوں گی۔ایف آئی ایچ کے نئے عالمی ٹورنامنٹ مینجمنٹ سسٹم (ٹی ایم ایس) سے منسلک اس پلیٹ فارم پر بین الاقوامی مقابلوں کے ساتھ ساتھ گھانا، ناروے، مالٹا اور جبرالٹر کی ڈومیسٹک ہاکی لیگز کی معلومات بھی فراہم کی جائیں گی، جبکہ مزید رکن ممالک کے اس نظام سے منسلک ہونے کے ساتھ اس کا دائرہ کار بھی وسیع ہوتا جائے گا۔
ایف آئی ایچ کے صدر طیب اکرام کاکہنا ہے کہ "ہاکی اسکورز لائیو” ہاکی کی ڈیجیٹل ترقی کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس پلیٹ فارم کا مقصد دنیا بھر میں ہاکی کو زیادہ قابلِ رسائی، دلچسپ اور باہم مربوط بنانا ہے تاکہ شائقین، کھلاڑی، کلب، قومی فیڈریشنز اور میڈیا ایک ہی پلیٹ فارم پر تمام ضروری معلومات حاصل کر سکیں۔ایف آئی ایچ کا کہنا ہے کہ "ہاکی اسکورز لائیو” کو اس کے اسٹریمنگ پلیٹ فارم "واچ ڈاٹ ہاکی” کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے، جس سے شائقین نہ صرف میچز براہِ راست دیکھ سکیں گے بلکہ دنیا بھر کے ہاکی مقابلوں کے نتائج اور اعداد و شمار سے بھی فوری طور پر باخبر رہیں گے۔








