ایف آئی اے امیگریشن کی بڑی کارروائیاں، جعلی مہریں لگانے والا مسافر اور گوجرانوالہ زون کو مطلوب اشتہاری گرفتار

اسلام آباد۔10جولائی (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر مسافروں کی سخت سکریننگ کے دوران دو الگ الگ کارروائیوں میں جعلی امیگریشن مہریں استعمال کرنے والے مسافر اور ایک سال سے مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق پہلی کارروائی میں کولمبو جانے والے مسافر سہراب خان کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک پائے جانے …

اسلام آباد۔10جولائی (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر مسافروں کی سخت سکریننگ کے دوران دو الگ الگ کارروائیوں میں جعلی امیگریشن مہریں استعمال کرنے والے مسافر اور ایک سال سے مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق پہلی کارروائی میں کولمبو جانے والے مسافر سہراب خان کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک پائے جانے پر روکا گیا۔ ملزم سری لنکن ایئرلائن کی پرواز نمبر UL-154 کے ذریعے کولمبو جا رہا تھا۔ تفصیلی تفتیش کے دوران ملزم کے پاکستانی پاسپورٹ پر جعلی امیگریشن سٹیمپس (مہریں) پکڑی گئیں۔ ملزم کو مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور کے حوالے کر دیا گیا ہے۔دوسری کارروائی میں ایف آئی اے گوجرانوالہ کو سال 2025ء سے مطلوب ملزم عبدالوکیل خان کو لاہور ایئرپورٹ پر اترتے ہی گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم دبئی سے فلائیٹ نمبر 9P-503 کے ذریعے لاہور پہنچا تھا۔ امیگریشن چیکنگ کے دوران جب ملزم کی دستاویزات کی جانچ کی گئی تو اس کا نام پی این آئی ایل لسٹ میں موجود پایا گیا جس پر اسے فوری طور پر حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔