گورنر پنجاب سے پرتگالی سفیر کی ملاقات ، زراعت ، تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال

لاہور۔10جولائی (اے پی پی):گورنر پنجاب سردارسلیم حیدرخان سے گورنر ہائوس لاہور میں پرتگال کے سفیر پالو ڈومینگوئیس(Mr. Paulo Domingues)نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں بزنس،زراعت، تعلیم اور ثقافت سمیت دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور پرتگال کے درمیان اچھے اور خوشگوار تعلقات موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان …

لاہور۔10جولائی (اے پی پی):گورنر پنجاب سردارسلیم حیدرخان سے گورنر ہائوس لاہور میں پرتگال کے سفیر پالو ڈومینگوئیس(Mr. Paulo Domingues)نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں بزنس،زراعت، تعلیم اور ثقافت سمیت دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور پرتگال کے درمیان اچھے اور خوشگوار تعلقات موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزیدفروغ دینے کی ضرورت ہے۔

گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایک پر امن ملک اور یہاں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان بزنس کمیونٹی کے وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلے ہونے چاہئیں۔گورنر پنجاب نے سیاحت میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے کہا کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات قدرتی حسن سے مالا مال ہیں، پاکستان سیاحت کے شعبے میں پرتگال کے ساتھ اپنے تعاون کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔

تعلیم کے شعبے میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان اور پرتگال کے درمیان ہائر ایجوکیشن میں سٹوڈنٹس ایکسچینج پروگرام ہونے چاہئیں۔اس موقع پر پرتگال کے سفیر پالو ڈومینگوئیس نے بزنس، سیاحت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔