شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے ممکنہ اثرات سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے نوشہرہ ورکاں میں ہیٹ ویو کیمپ قائم کر دیا گیا، جہاں طبی سہولیات اور احتیاطی آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔
نوشہرہ ورکاں شدید گرمی میں ہیٹ ویو کے ممکنہ اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے ہیٹ ویو کیمپ قائم کا قیام

مزید خبریں
نوشہرہ ورکاں ۔ 10 جولائی (اے پی پی):شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے ممکنہ اثرات سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے میونسپل کمیٹی نوشہرہ ورکاں نے مٹو بھائیکے روڈ پر ہیٹ ویو کیمپ قائم کر دیا ہے۔کیمپ میں شہریوں کو ORS، ٹھنڈا اور صاف پینے کا پانی، ابتدائی طبی امداد اور ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے حوالے سے ضروری آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔ گرمی کی شدت کے پیش نظر شہریوں، بالخصوص بچوں، بزرگوں، خواتین اور محنت کش افراد کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، زیادہ سے زیادہ پانی پینے اور غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔میونسپل کمیٹی عوام کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے تاکہ ہیٹ ویو کے دوران شہریوں کو بروقت سہولیات اور طبی امداد فراہم کی جا سکے








