نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے امیدوار میکی سال اور گنی بساؤ کے سابق صدر جنرل عمرو امبالو نے ملاقات کی۔
اسحاق ڈار سے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے امیدوار میکی سال اور گنی بساؤ کے سابق صدر جنرل عمرو امبالو کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔10جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے امیدوار میکی سال اور گنی بساؤ کے سابق صدر جنرل عمرو امبالو نے ملاقات کی۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ نے کثیرالجہتی نظام (ملٹی لیٹرل ازم) سے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی نظام میں اقوامِ متحدہ کے مرکزی کردار کے لئے پاکستان کی بھرپور حمایت کا ا ظہار کیا ۔
انہوں نے اقوامِ متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کی پاسداری، بین الاقوامی قانون اور معاہدوں کے احترام اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں بالخصوص فلسطین اور جموں و کشمیر سے متعلق قراردادوں پر دیانتداری کے ساتھ عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا تاکہ عالمی امن و سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔
نائب وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ آنے والے سیکرٹری جنرل کی قیادت میں اقوامِ متحدہ ابھرتے ہوئے عالمی چیلنجز سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لئے خود کو مزید ہم آہنگ بنائے گی اور عالمی ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں اپنا مؤثر کردار جاری رکھے گی۔








