ستھرا پنجاب کا صفائی آپریشن، ویسٹ کلیئرنس مینوئل سویپنگ اور گھر گھر سے ویسٹ کولیکشن جاری

لاہور۔10جولائی (اے پی پی):وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی صفائی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔

لاہور۔10جولائی (اے پی پی):وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی صفائی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔

موثر صفائی انتظامات کے تحت جمعة المبارک کی مناسبت سے شہر کے9 ٹائونز کی تمام جامع مساجد میں خصوصی واشنگ ایکٹیویٹیز پر عملہ مامور رہا۔ستھراپنجاب ایجنسی لاہور کی آپریشن ٹیموں نے جامع مساجد، ملحقہ راستوں اور اطراف میں مینوئل سویپنگ، واشنگ اور چونے کا چھڑکائو یقینی بنایا جبکہ ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کی ہدایت پر تمام ٹائونز میں قبرستانوں کی صفائی ستھرائی کا عمل بھی یقینی بنایا گیا۔شہر بھر میں نصب ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کے ویسٹ کنٹینرز کی کلیئرنس کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔تمام کمرشل مارکیٹس اور رہائشی علاقوں میں مینوئل اور مکینیکل سویپنگ پر بھی عملہ تعینات ہے۔مزید برآں ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کا عملہ لوڈر رکشوں کی مدد سے تمام یونین کونسلز میں گھر گھر سے ویسٹ کولیکشن یقینی بنا رہا ہے۔ڈی جی بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی آپریشن ٹیمیں تینوں شفٹوں میں فیلڈ میں متحرک ہیں۔لاہوریوں کو ہر موقع پر صاف، ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہی ہماری اولین ترجیح ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ستھرا پنجاب کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔