میپکو نے صارفین کو بہتر بجلی کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے خراب تھری فیز میٹروں کی فوری تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ضروری اقدامات کی ہدایت جاری کر دی۔
میپکو کا خراب تھری فیز میٹرز کی فوری تبدیلی کا فیصلہ

مزید خبریں
ملتان۔ 10 جولائی (اے پی پی):ملتان الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی (میپکو) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد نے کہا ہے کہ خراب اور جلنے والے تمام تھری فیز میٹرز فوری طور پر تبدیل کیے جائیں تاکہ صارفین کو بلا تعطل اور بہتر میٹرنگ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
میپکو ترجمان کے مطابق اس مقصد کے لیے مختلف آپریشن سرکلز کو مجموعی طور پر 567 تھری فیز وائرلیس کمیونیکیشن سمارٹ اے ایم آئی میٹرز جاری کر دئیے گئے ہیں۔ڈائریکٹر میٹریل مینجمنٹ ملک جاوید اقبال کے جاری کردہ الاٹمنٹ آرڈر کے مطابق ملتان سرکل کو 125، ساہیوال 149، بہاولپور 49، خانیوال 48، بہاولنگر 47، وہاڑی 46، رحیم یار خان 38، ڈی جی خان 34 اور مظفرگڑھ 31 سمارٹ میٹرز فراہم کیے گئے ہیں۔سی ای او میپکو نے سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی کہ تمام سمارٹ میٹرز تنصیب سے قبل میٹر ڈیٹا مینجمنٹ سسٹم میں متعلقہ ایم سی او کے ذریعے فعال کیے جائیں، جبکہ میٹرز کے اجرا کے وقت متعلقہ اکاؤنٹ نمبر اور ایم سی او نمبر کی تفصیلات فراہم کرنا بھی لازمی ہوگا۔








