نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار ریبیکا گرین سپین نے جمعہ کے روز ملاقات کی۔ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اقوامِ متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کے فروغ، بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی معاہدوں کے احترام کے لیے پاکستان کے مستقل عزم کا اعادہ کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سےاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار ریبیکا گرین سپین کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔10جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار ریبیکا گرین سپین نے جمعہ کے روز ملاقات کی۔ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اقوامِ متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کے فروغ، بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی معاہدوں کے احترام کے لیے پاکستان کے مستقل عزم کا اعادہ کیا۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے پائیدار عالمی امن کے قیام کے لیے تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس مقصد کے لیے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر دیانتداری سے عمل درآمد ناگزیر ہے۔ انہوں نے بالخصوص جموں و کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کے منصفانہ حل کی اہمیت کو اجاگر کیا۔نائب وزیراعظم نے عالمی ترقیاتی ایجنڈے کے اہداف کے حصول میں اقوامِ متحدہ کے نظام کے کلیدی کردار اور اس کی غیر معمولی اہمیت پر بھی زور دیا۔








