ڈی جی سپورٹس کی زیر صدارت اجلاس میں سی ایم پنجاب یوتھ گیمز کی تیاریوں، انتظامات اور کامیاب انعقاد کے لیے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈی جی سپورٹس کی زیرصدارت سی ایم پنجاب یوتھ گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس

مزید خبریں
لاہور۔10جولائی (اے پی پی):ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کی زیرصدارت سی ایم پنجاب یوتھ گیمز 2026 کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت، ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد وسیم اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کو سی ایم پنجاب یوتھ گیمز کے سپورٹس ڈسپلن اور دیگر انتظامی امور بارے بریفنگ دی گئی۔ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی ایم پنجاب یوتھ گیمز کا انعقاد کیا جائے گا جو صوبہ کی تاریخ کا سب سے بڑا سپورٹس ایونٹ ہے، سی ایم پنجاب یوتھ گیمز میں سکول سطح پر ریسلنگ کو میں شامل کیا جا جارہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع مل سکے۔انہوں نے کہا کہ صرف سکول سطح پر 6 مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں صوبہ بھر کے 68 ہزار سے زائد مڈل، ہائی، نان فارمل، گورنمنٹ،پرائیویٹ سکولز اور دینی مدارس حصہ لیں گے، سی ایم پنجاب یوتھ گیمز کے سکول سطح پر 12 لاکھ 50 ہزار سے زائد طلبہ مقابلوں میں حصہ لیں گے جبکہ سی ایم پنجاب یوتھ گیمز میں مجموعی طور پر 5ملین سے زائد کھلاڑیوں، نوجوانوں اور طالب علموں کی شرکت متوقع ہے جو پنجاب میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے تاریخی اقدام ثابت ہوگا۔محمد طارق قریشی نے مزید کہاکہ سی ایم پنجاب یوتھ گیمز کے مقابلے نہ صرف کھیلوں کی ترقی بلکہ نوجوان نسل میں صحت مند انہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں بھی اہم کردار ادا کریں گے ۔







