اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر انسانی حقوق ممتاز احمد تارڑ نے کہا ہے کہ وزارت انسانی حقوق نے وفاقی دارالحکومت کی سطح پر بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری چائلڈ پروٹیکشن بل 2017ءکا مسودہ تیار کیا ہے، اس کے علاوہ جوینائل جسٹس سسٹم بل 2017ءکا مسودہ بھی قومی اور صوبائی متعلقین کی مشاورت کے ساتھ تیار کیا گیا ہے تاکہ …
پاکستان بچوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے، وفاقی وزیر ممتاز احمد تارڑ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر انسانی حقوق ممتاز احمد تارڑ نے کہا ہے کہ وزارت انسانی حقوق نے وفاقی دارالحکومت کی سطح پر بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری چائلڈ پروٹیکشن بل 2017ءکا مسودہ تیار کیا ہے، اس کے علاوہ جوینائل جسٹس سسٹم بل 2017ءکا مسودہ بھی قومی اور صوبائی متعلقین کی مشاورت کے ساتھ تیار کیا گیا ہے تاکہ بچوں کو قانونی ماحول فراہم کیا جا سکے۔ منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان بچوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے، پاکستان جنوبی ایشیا میں بچوں کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے، خواتین کی اسمگلنگ اور بچوں سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے حوالے سے سارک کنونشن کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بہت سے چیلنجوں کا سامنا ہے، وزارت انسانی حقوق کی طرف سے کئی پالیسیوں پر کام، قانون سازیاں ، انتظامی اقدامات کئے گئے ہیں۔ وزارت انسانی حقوق ایک قومی منصوبے پرعملدرآمد کو کو یقینی بنا رہی ہے جس میں بچوں کی محنت، تعلیم کے تحفظ اور بچوں کے خلاف امتیازی سلوک اور تشدد کے خاتمے کے لئے دیگر اقدامات پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔








