گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں مختلف آسامیوں کے لیے سلیکشن بورڈز کا انعقاد

گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں مختلف آسامیوں پر شفاف اور میرٹ پر مبنی تقرریوں کے لیے سلیکشن بورڈز کا انعقاد کیا گیا۔

سیالکوٹ ۔ 11 جولائی (اے پی پی):گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ (جی سی ڈبلیو یو ایس ) میں مختلف آسامیوں کے لیے سلیکشن بورڈز کا انعقاد کیا گیا ہے۔

گذشتہ رورز جی سی ڈبلیو یو ایس میں مختلف انتظامی اور تدریسی آسامیوں کے لیے سلیکشن بورڈز کامیابی سے منعقد کیے گئے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر کی قیادت میں انتخابی عمل مکمل شفافیت، میرٹ اور انصاف کے اصولوں کے مطابق انجام دیا گیا جس سے یونیورسٹی کے اس عزم کا اعادہ ہوا کہ تدریس، تحقیق اور انتظامی امور میں اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل اور قابل و پیشہ ور افراد کا انتخاب کیا جائے۔جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ معیاری اعلیٰ تعلیم اور ادارہ جاتی بہتری کے اپنے وژن کے مطابق اپنی تدریسی اور انتظامی افرادی قوت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔