ملتان میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 500 لیٹر ناقص مکسچر ، 172 ساشے گٹکا تلف، 60 ہزار روپے جرمانہ
ملتان میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 500 لیٹر ناقص مکسچر ، 172 ساشے گٹکا تلف، 60 ہزار روپے جرمانہ

مزید خبریں
ملتان۔ 12 جولائی (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملتان میں پاپڑ فیکٹری اور پان شاپ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 500 لیٹر ناقص و حشرات زدہ مکسچر اور 172 ساشے ممنوعہ گٹکا تلف کر دیے جبکہ دونوں یونٹس کو مجموعی طور پر 60 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائیاں فوارہ چوک شجاع آباد اور اڈہ بلی والا میں کی گئیں، جہاں پاپڑ فیکٹری اور پان شاپ کا معائنہ کیا گیا۔ معائنہ کے دوران پاپڑ کی تیاری میں استعمال ہونے والے محلول میں مردہ حشرات پائے گئے جبکہ سٹوریج ایریا میں گندگی، حشرات کی بھرمار اور صفائی کے ناقص انتظامات بھی سامنے آئے۔
ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ خلاف ورزیوں پر پاپڑ فیکٹری کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ پان شاپ سے 172 ساشے ممنوعہ گٹکا برآمد ہونے پر 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا اور غیر قانونی اشیا موقع پر ہی تلف کر دی گئیں۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا نے کہا کہ بچوں کے لیے غیر معیاری سنیکس اور مضر صحت اشیا تیار یا فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور خوراک کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔








