چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے گزشتہ روز منگورہ لنڈی کس سینٹر کا دورہ کیا۔اس موقع پر بڑی تعداد میں خواتین نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا منگورہ لنڈی کس سینٹر کا دورہ

مزید خبریں
پشاور۔ 12 جولائی (اے پی پی):چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے گزشتہ روز منگورہ لنڈی کس سینٹر کا دورہ کیا۔اس موقع پر بڑی تعداد میں خواتین نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔ دورے کے دوران سینیٹر روبینہ خالد نے خواتین سے ملاقات کی، ان کے بی آئی ایس پی سے متعلق سوالات سنے اور درپیش مسائل کے حل کےلیے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غریب اور مستحق افراد کو پروگرام میں رجسٹریشن، معلومات اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو مزید آسان، شفاف اور مؤثر بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق خاندان اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔








