نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے سعودی سفیر کی ملاقات ،خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلۂ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سےپاکستان میں سعودی عرب کے سفیر، نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی۔اتوار کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا اور مکالمے اور سفارت کاری کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اسلام آباد۔12جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سےپاکستان میں سعودی عرب کے سفیر، نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی۔اتوار کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا اور مکالمے اور سفارت کاری کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید گہرا اور مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ دونوں برادر ممالک اس سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔