امریکی سینیٹر لنزے گراہم مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے

امریکی سینیٹ میں ریپبلکن پارٹی کے سینئررکن اور امریکی صدر ٹرمپ کے قریب سمجھے جانے والے لنزے گراہم مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے، ان کی عمر 71 برس تھی۔ بی بی سی کے مطابق لنزے گراہم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لنزے گراہم مختصر علالت کے بعد ہفتہ کی شام انتقال کر گئے ۔

واشنگٹن ۔12جولائی (اے پی پی):امریکی سینیٹ میں ریپبلکن پارٹی کے سینئررکن اور امریکی صدر ٹرمپ کے قریب سمجھے جانے والے لنزے گراہم مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے، ان کی عمر 71 برس تھی۔ بی بی سی کے مطابق لنزے گراہم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لنزے گراہم مختصر علالت کے بعد ہفتہ کی شام انتقال کر گئے ۔

لنزے گراہم کا شمار صدر ٹرمپ کی مشرقِ وسطیٰ پالیسیوں کے حمایتی اور ایران کے حوالے سے سخت موقف رکھنے والے امریکی سیاست دانوں میں ہوتا تھا۔ اُنھیں اسرائیل کا کٹر حمایتی بھی سمجھا جاتا تھا۔لنزے گراہم نے بارہا ایرانی حکومت پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی کی حمایت کی اور حالیہ برسوں میں ایران کے خلاف مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اُنھوں نے پاکستان کی اسرائیل دشمنی کے باوجود امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان کی ثالثی پر بھی سوال اُٹھائے ۔سینیٹر گراہم نے مزید دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی فوجی طیاروں کو پاکستانی فضائی اڈوں پر رکھا جا رہا ہے تاہم انھوں نے اپنے اس الزام کے حق میں کوئی شواہد پیش نہیں کیے۔ اُنہوں نے پاکستان سمیت دیگر ممالک پر زور دیا تھا کہ وہ صدر ٹرمپ کے مطالبے پر ابراہم اکارڈ میں شامل ہو جائیں۔

 

مزید خبریں