چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا قطر کےسابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

اسلام آباد۔12جولائی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے قطر کےسابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نے قطر کی ترقی، خوشحالی اور عالمی وقار کے فروغ میں تاریخی کردار ادا کیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مرحوم رہنما کی بصیرت افروز قیادت میں قطر نے معاشی، سماجی اور ثقافتی شعبوں میں غیر معمولی ترقی کی۔شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نےعلاقائی استحکام، بین الاقوامی مکالمے اور تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔سید یوسف رضا گیلانی نے امیرِ قطر، حکومتِ قطر اور عوامِ قطر سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِرحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل دے۔