پنجاب بھرمیں 1364ٹریفک حادثات میں 13افراد جاں بحق، 1604زخمی ہوئے

ریسکیو 1122 کے مطابق پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1364 ٹریفک حادثات پیش آئے، جن میں 13 افراد جاں بحق اور 1604 زخمی ہوئے، جبکہ شدید زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

لاہور۔12جولائی (اے پی پی):پنجاب بھرمیں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1364ٹریفک حادثات میں 13افراد جاں بحق جبکہ 1604زخمی ہوگئے ۔ اتوار کو ترجمان ریسکیو1122کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1364ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 755افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

849معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (80فیصد)موٹر سائیکلوں کی ہے۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 915ڈرائیوز،67کم عمرڈرائیور، 540مسافراور162پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ244ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت290متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان96حادثات میں 116متاثرین کے ساتھ دوسر ے فیصل آباد90حادثات میں 104متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان حادثات کے کل1617متاثرین میں 1295مرد اور322خواتین شامل ہیں ۔حادثات کے بیشتر واقعات میں 1471موٹرسائیکل،85آٹورکشے،143کاریں،25وین،18مسافر بسیں،52ٹرک اور94دوسری اقسام کی گاڑیاں متاثر ہوئیں۔