ایرانی حکومت نے غلط انتخاب کیا ، اب اسے قیمت چکانا پڑے گی، امریکی وزیر دفاع

مریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت نے غلط انتخاب کیا ہے اور اب اسے اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔العربیہ کے مطابق یہ بیان امریکی سینٹ کام کی جانب سے ان فضائی حملوں کے تیسرے مرحلے کے خاتمے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے ۔پیٹ ہیگسیتھ نے ایکس پر بیان میں کہا ہے کہ ایران نے برا انتخاب کیا اور اب وہ اس کی …

واشنگٹن ۔12جولائی (اے پی پی):امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت نے غلط انتخاب کیا ہے اور اب اسے اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔العربیہ کے مطابق یہ بیان امریکی سینٹ کام کی جانب سے ان فضائی حملوں کے تیسرے مرحلے کے خاتمے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے ۔پیٹ ہیگسیتھ نے ایکس پر بیان میں کہا ہے کہ ایران نے برا انتخاب کیا اور اب وہ اس کی قیمت ادا کر رہا ہے۔ سینٹ کام کے مطابق امریکی افواج نےفضائی حملوں کے تیسرے مرحلے میں ایران کے اندر تقریباً 140 عسکری اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

سینٹ کام نے مزید کہا کہ اس ہفتے کے دوران تین کارروائیوں میں نشانہ بنائے گئے ایرانی اہداف کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی ہے۔ دوسری طرف ایران نے بھی جوابی کارروائیاں جاری رکھی ہیں۔ پاسداران انقلاب نے قطر میں امریکی اڈے العدید، سلطنت عمان کی بندرگاہ الدقم میں امریکی طیارہ بردار جہازوں کے لاجسٹک مراکز اور قطر، بحرین، کویت اور متحدہ عرب امارات پر ڈرون اور میزائل حملوں کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ یک طرفہ معاہدوں کا دور ختم ہو گیا ہے۔

مزید خبریں